پہلگام//جموں و کشمیر میں امرناتھ کی پوتر گپھا کے قریب جمعہ کو بادل پھٹنے کا واقع میں 5افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ بادل پھٹنے کے واققع میں 5افراد ہولاک ہو گئے ہیں، جب میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پوتر گپھا کے قریب بادل پٹھا ہے، جس میں ہلاکتوں کا خدشہ تھا۔ اب کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ کر کے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔
امرناتھ گپھا کے قریب تعینات آئی ٹی بی پی کے اہلکاروں نے بتایا بالائی علاقوں میں شدید بارش کے بعد گپھا کے اوپر ی علاقوں سے پانی آیا۔ فی الحال بارش ابھی رک گئی ہے۔
امرناتھ مندر کے کچھ لنگر بادل پھٹنے سے متاثر ہوئے۔ زخمیوں کو نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر روانہ کیا گیا ہے۔
زرائع کے مطابق بادل پھٹنے سے کئی ٹینٹ بھی تباہ ہو گئے ہیں۔ ا±نہوں نے بتایا کہ علاقے میں رسیکیو آپریشن شروع کو اب مزید تیز کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں تفصیلات کا انتظار ہے۔
امرناتھ گپھا کے قریب بادل پھٹنے سے 5ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری