محمد تسکین
رام بن//سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی یک طرفہ نقل و حرکت کیلئے بحال کر دیا ہے۔
حکام نے جمعہ کو سری نگر جموں شاہراہ پر ضلع رام بن میں بارشوں کی وجہ سے کئی مقامات پر پسیاں گرآنے کی وجہ سے بند ہوگئی تھی، جسے یک طرفہ گاڑیوں کی آمدورفت بحال کردیا گیا ہے ۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ قومی شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا ہے اور صبح سے ہی چندر کوٹ میں درماندہ امرناتھ یاتریوں کو بالتل راستے سے کشمیر کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
میہاڑ، کیفے ٹیریا موڑ، چمبہ، انوکھی فل، کیلاموڑ اور پنتھیال میں پسیاں گرآنے اور پتھراو¿ کی وجہ سے آج صبح آمد و رفت کو روک دیا گیاتھا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ بالتل اور پہلگام کے راستے اننت ناگ میں 6000 سے زیادہ لوگوں کو پوتر گپھا کی زیارت کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔