اننت ناگ//جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ناگام کوکرناگ علاقے میں ایک 6سالہ لڑکا اپنےہی گھر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق لڑکے کی شناخت کفایت احمد بھٹ ولد نذیر احمد بھٹ ساکن ناگام کوکرناگ کے طور پر کی گئی ہے۔ خاندانی زرائع نے بتایا کہ لڑکے کو گھر پر بجلی کرنٹ لگا اور اسے فوری طور پر سب ضلع ہسپتال کوکرناگ منتقل کیا گیا۔ تاہم ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
بی ایم او کوکرناگ ڈاکٹر گوہر علی نے نابالغ کی موت کی تصدیق کی۔ وہیں ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ واقعہ کا نوٹس لے کر معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔
بجلی کا کرنٹ لگنے سے 6سالہ بچہ لقمہ اجل