وادی میں گزشتہ کچھ دنوں سے گرمی کی شدت میںریکارڈ اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ دن اور رات کے دوران بھی درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ سے اہلیان وادی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ جمعہ کو ایک مرتبہ پھر لوگوں کو شدید گرمی سے کوئی راحت نہیں ملی اوردرجہ حرارت 34ڈگری کے قریب ریکارڈ کیا گیا جبکہ کپواڑہ میں دن کا درجہ حرارت 35ڈگری کے قریب پہنچ گیا ۔سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت پہلی مرتبہ سے 25ڈگری سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وہیں محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دنوں میں گرمی میں کچھ حد تک کمی ہونے کا امکان ، 4اور5 جولائی کو بھاری بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
میزبان:شبیر وانی
ویڈیو:امان فاروق