سری نگر//بڑھتے درجہ حرارت کے پیش نظر، ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر نے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی 10روزہ تعطیلات کی تجویز پیش کی، جس کے بعد حکومت نے منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے رسمی منظوری دے دی گئی ہے۔
ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین نے اس معاملے میں کہا کہ ڈائریکٹوریٹ نے 4 جولائی سے 14جولائی تک 10دن کی تعطیلات کی تجویز پیش کی ہے۔
تجویز پیش ہونے کے فوراً بعد جموں وکشمیر حکومت کی طرف سے باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ تعطیلات کے 10روز میں ایک اتوار، دو گزیٹید تعطیلات اور عید کے 3روز بھی شامل ہیں۔