سرینگر جموں قومی شاہراہ پر آج بھی یاترا کا قافلہ گزرنے کے دوران مقامی ملازمین اور سکولی گاڑیوں کو شاہراہ پر چلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ شاہراہ پر اس بندش کی وجہ سے رام بن ضلع کے مقامی لوگ خاص کر ملازمین ، طلباء، اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔وہیں آج امرناتھ یاترا کا تیسرا قافلہ بانہال پہنچا۔ بانہال کے لامبر گراونڈ ٹرانزٹ کیمپ میں ناشتہ وغیرہ کے بعد یاترا کشمیر کی جانب روانہ ہو گی۔
ویڈیو: محمد تسکین، بانہال