بانڈی پورہ// شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے سنبل کے راکھی آشام علاقے میں آج دوپہر سڑک حادثے میں ایک نوجوان موٹر سائیکل سوار کی موت ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایک بائک سوار ، جس کی شناخت عادل احمد ڈار ولد احد ڈار سکنہ ہریتار گائوں سوپور کے طور ہوئی، سڑک حادثے میں لقمہ اجل بن گیا۔
مزید ، متوفی کی میت کو طبی قانونی کارروائیوں کی تکمیل کے لیے سی ایچ سی سنبل لایا گیا ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔