کولگام ضلع کے نائوپورہ کھیرپورہ علاقے میں مشتبہ جنگجووں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ شروع ہواہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقےمیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ کر کے جنگجووں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کی۔تاہم علاقے میں موجود جنگجووں کی تعداد کے متعلق کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔