Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US

دیہی خواتین کے ساتھ اِمتیاز ی سلوک ؟

Last updated: April 7, 2022 12:00 am
Share
9 Min Read
SHARE

سمن،دہلی
جیسے جیسے 21ویں صدی کا ہندوستان ٹیکنالوجی کے لحاظ سے ترقی کر رہا ہے، خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ امتیازی سلوک بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ خواتین ہر جگہ کسی نہ کسی شکل میں اس کا شکار ہو رہی ہیں۔ شہر ہو یا گاؤں، محلہ ہو ، اعلیٰ سوسائٹی ہو ،یا پھرگھر یابازارہو، اپنا ہو یا غیر ہو۔مختلف معاملات میںہر کسی سے امتیازی سلوک کا شکار ہورہی ہے۔ یہ مسئلہ شہروں اور دیہی علاقوں دونوں میں یکساں ہے۔ البتہ فرق صرف اتنی ہے کہ جب شہروں میں خواتین کے ساتھ ایسی صورت حال سامنے آتی ہیں تو شعوری طور یا پھر تعلیم یافتہ ہونے کے باعث خواتین اپنے اوپر ہونے والے ظلم و تشددکے خلاف آواز اٹھاتی ہیں جبکہ دیہی علاقوں کی خواتین تعلیم اور شعور کی کمی کی وجہ سے اپنے اوپر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف بات نہیں کرپاتی ہیں۔دوسری بات جو اہم ہے، وہ یہ کہ ان علاقوں میں میڈیا کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے بھی زیادہ تر کیسزرپورٹ نہیں ہوتے ہیں اور ہمیں لگتا ہے کہ دیہی علاقوں کی خواتین پر کوئی تشدد نہیں ہوتا ہے۔

خواتین کے معاملے سے متعلق ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ دو سالوں میں کورونا اور لاک ڈاؤن کے دوران خواتین کے خلاف مظالم میں غیر متوقع اضافہ ہوا ہے۔ پہاڑی ریاست اتراکھنڈ بھی اس فہرست میں نمایاں رہی ہے۔ یہ وہ ریاست ہے جہاں شہری آبادی سے زیادہ دیہی علاقے ہیں۔ یہی نہیں دیہی معاشرے میں مردوں کے مقابلے خواتین ہی گھر سے باہر تک کا زیادہ کام کاج سنبھالتی ہیں۔ اس کے باوجود اس ریاست میں خواتین کے خلاف زیادتیوں کے زیادہ واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ تمام تر ذمہ داری اُٹھانے کے باوجود عورت کو معاشرے میں دوسرا درجہ حاصل ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آج کے دور میں معاشرہ ڈیجیٹل ہو گیا ہے لیکن لوگوں کی سوچ اس سطح تک کیوں تیار نہیں ہو سکی؟دیہی علاقوں میں صنفی امتیاز کی جڑیں اتنی گہری ہیں، جن کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اگر ہم اُتراکھنڈ کے پہاڑی علاقوں کی بات کریں تو یہ امتیاز ہمیں روایت کی شکل میں دیکھنے کو ملتا ہے۔ جہاں لڑکیوں کو آزادانہ بات کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے، وہیں تعلیم کے نام پر بھی ان کے ساتھ امتیازی سلوک ہوتا ہے۔ اس حوالے سے گاؤں کی ایک لڑکی منجو بتاتی ہے کہ ’’اسکول میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے بہتر تعلیم نہیں ہو پا رہی ہے، ایسے میں لڑکوں سے کہا جاتا ہے کہ تم شہر میں پڑھنے کے لیے جاو، جبکہ لڑکیوں سے اس معاملے میں اُلٹا طعنہ دیا جاتا ہے کہ تمہں پڑھ لکھ کر کون سا افسر بننا ہے؟ آخر میں تو شادی اور چولہا ہی دیکھنا ہے،اس لئے جیسی پڑھائی ہو رہی ہے کرلو‘‘۔وہ کہتی ہے کہ ایسا کم ہی دیکھنے میں آیا ہے کہ اس علاقے کا کوئی ماں باپ لڑکیوں کو پڑھنے کے لیے شہر بھیجتے ہوں۔

دوسری طرف اگر رواج کی بات کی جائے تو معاشرے میں ایسی رسمیں رائج ہیں، جن کا کوئی مستند جواز نہیں ہے۔ اس کے باوجود وہ رسم صرف لڑکیوں اور عورتوں کو نبھانے کے لئے مجبور کیا جاتا ہے۔ جیسے کہ حیض کے دنوں میںلڑکیوں کو نجس کے نام پر گھر سے باہر گائے، بھینس یا بکری کے ساتھ رہنے پر مجبور کیا جاتا ہے، وہ ایک انتہائی غیر انسانی فعل ہے۔ جسے کوئی بھی مہذب معاشرہ قبول نہیں کرے گا۔حد تو یہ ہے کہ چاہے موسم سرما ہو یا گرمی، لڑکیاں کتنی ہی خوفزدہ ہوں، انہیں حیض کے دوران صبح 4 بجے دریا پر نہانے کے لیے بھیج دیا جاتا ہے۔ اس دوران وہ جس بستر پر رات کو سوتی ہیں، اُسے بھی دھونے کو کہا جاتا ہے۔ ایسے میں یہ سوچنا بھی مشکل ہے کہ اسے ذہنی طور پر کتنی تکلیف ہوتی ہوگی۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ نوعمر لڑکیاں جو پہلی بار ماہواری کا سامنا کر رہی ہو، اس کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا جاتا ہے جبکہ اُسے ایسے نازک لمحات میں خاندان کے تعاون اور ساتھ کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔جس طرح نوعمر لڑکیوں کو صبح سویرے دریا پر اکیلے نہانے کے لیے بھیجا جاتا ہے، ایسے میں سوال یہ  پیدا ہوتاہے کہ اگر ان کے ساتھ کوئی حادثہ یا استحصال ہوتا ہے تو اُس کا کون ذمہ دار ہوگا؟ شاید تنگ اور غیر مستند عقائد میں گھرے اس معاشرے کو کوئی فرق نہ پڑے لیکن اگر اس روش پر عمل نہ کیا گیا تو معاشرے میں فرق ضرور پڑے گا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ اس دوران انہیں اپنے ہی گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوتی ہے جب تک کہ ان کی ماہواری مکمل نہ ہو جائے۔ انہیں اچھوت سمجھا جاتا ہے۔ آخر یہ کیسی روایت ہے، جس پر کسی کا دھیان نہیں جاتا؟ جس کے خلاف کوئی بحث نہیں کرتا؟ جس پر کسی کو کوئی اعترا ض نہیں ہوتا ہے؟ ویسے تو معاشرے میں لڑکیوں کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوتی ہے تو پھر صبح کے اندھیرے میں دریا کے کنارے اکیلے نہانے کی اجازت کیسے دی جاتی ہے؟

اس کے ساتھ ساتھ حمل کے دوران بھی سماجی عقائد کے نام پر خواتین پر غیر انسانی مظالم ڈھائے جاتے ہیں۔ آج بھی اُتراکھنڈ کے کئی دیہی علاقے ایسے ہیں جہاں حاملہ خواتین کے حمل کے تین ماہ کے بعد سے اس کے ہاتھ سے پانی تک نہیں پی جاتی ہے اور نہ ہی اس کے ہاتھ سے بناکھانا کھایا جاتا ہے۔ اُسے کچن میں داخل ہونے کی بھی اجازت نہیں ہوتی ہے۔ کیونکہ اس دوران اسے نجس اور ناپاک سمجھا جاتا ہے۔ لڑکی کی پیدائش کے مقابلے لڑکا ہونے پر جشن بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اس معاملے پر ایک مقامی ٹیچر نیلم گرینڈی کا کہنا ہے کہ حمل عورت کی زندگی کا سب سے خوشگوار مرحلہ ہوتا ہے۔ یہ اور بھی خوشگوار محسوس ہوتا ہے جب وہ پہلی بار ماں بننے والی ہوتی ہے۔ لیکن ان کی سمجھ میں نہیں آتا کہ تین ماہ بعد یہ خوشی کا لمحہ کیسے نجس اور ناپاکی میں بدل جاتا ہے؟ صرف وہی جانتی ہے کہ اس دوران عورت ذہنی طور پر کیسے گزرتی ہے،اور یہ کیسی ستم ظریفی ہے؟ ایک طرف تو معاشرہ ان عورتوں کو بانجھ کہہ کر طعنے دیتا ہے ،جن کو کسی میڈیکل وجہ سے اولاد نہیں ہوتی ہے لیکن دوسری طرف جب عورت حاملہ ہوتی ہے تو اسے نجس سمجھا جاتا ہے؟ ایک طرف تو رحم میں پیدا ہونے والے بچے کو خدا کی نعمت سمجھا جاتا ہے، لیکن رحم میں پرورش کرنے والی عورت کو نجس اور ناپاک سمجھا جاتا ہے؟ جیسا کہ وہ عقیدہ و عمل کے حوالے سے صحیح ثابت کر نے کی غلط کوشش کرتے ہیں۔ لیکن اس کے مضر اثرات کیا ہیں اور عورت اس سے ذہنی طور پر کس طرح ہراساں ہوتی ہے، اس پر کوئی بحث کرنے کو تیار نہیں ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسی ثقافت اور تہذیب کہاں تک اچھی ہے؟ کیا حکومت کی طرف سے کبھی ایسی کوئی مہم چلائی جائے گی ،جس میں لوگوں کو آگاہ کیا جائے اور اس قسم کے ظلم و ستم اوربددیانتی کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے؟ ورنہ ملک کی نصف آبادی کی نمائندگی کرنے والی دیہی خواتین کو غلط عقائد سے آزاد کیے بغیر ان کے بااختیار بنانے کی تمام باتیں اور دعوےبے معنیٰ ہوں گے۔ 

(مصنفہ چرخہ فیچرس، ہندی کی اسسٹنٹ ایڈیٹرہیں )

[email protected]

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ
برصغیر
امر ناتھ یاترا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے افسران کو حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی
تازہ ترین
بجبہاڑا میں آوارہ کتوں کے تازہ حملے میں دوسی آر پی ایف اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی
تازہ ترین
سرنکوٹ پونچھ میں ملی ٹینوں کی کمیں گاہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد : پولیس
تازہ ترین

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?