حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے صدر مقام کے صدربازار میں غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے صارفین،دکانداروں اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔کچھ لوگ اپنی موٹر سائکلیں بازار میں کہیں بھی لگا کر چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے بازار سے گزرنا دشوار ہوجاتا ہے۔دکانداروں کاکہنا ہے کہ ان کا کاروبار غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے متاثر ہو رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ بازار میںٹریفک جام بھی معمول بن گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ پہلے ہی بازار کی سڑک بہت تنگ ہے اوپر سے بازار میں سڑک کے دونو ں جانب موٹر سائیکل اور تین پہیہ گاڑیاں کھڑی کی جاتی ہیں جن کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انھوںضلع انتظامیہ اور ضلع پولیس کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ بازار میں بڑی گاڑیوں کے داخل ہونے پر قدغن لگائیں اور کسی کو بھی بازار میں موٹر سائیکل، تین پہیہ غاڑیان کھڑی کرنے نہ دی جائے تاکہ بازار آنے واالے لوگ اور دکانداروں کو راحت مل سکے۔