Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US

افراط ِزَر سے نمٹنے کیلئے کاروباری حکمت ِعملی

Last updated: May 11, 2022 12:00 am
Share
8 Min Read
SHARE

عمیر حسن
 

کووڈ۔19کی وجہ سے بہت سے کاروبار نے کافی مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ دنیا بھر میں اس وبائی بیماری اور اس کے نتیجے میں لگنے والے لاک ڈاؤن کے اقدامات میں آسانی ہونے کے باوجود کمپنیوں کو اب بھی سرپر منڈلاتے بلند افراط زر کا سامنا ہے۔ مہنگائی میں اضافہ معیشت پر بہت سے اثرات مرتب کرتا ہے۔ سب سے پہلے اور سب سے اہم بات یہ کہ ریٹیل سطح پر اشیا اور خدمات کی قیمت بڑھنے سے قوت خرید ختم کم ہوجاتی ہے۔ یہ قرض لینے کی لاگت کو بھی بڑھا سکتا ہے کیونکہ بڑھتے ہوئے خطرے کی وجہ سے شرح سود میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ افراط زر میں اضافہ مزید افراط زر کو بھی ہوا دے سکتا ہے۔ چونکہ لوگ گرتی ہوئی کرنسی کو اپنے پاس رکھنے کے وقت کو کم کرنے کے لیے زیادہ تیزی سے خرچ کرتے ہیں، ایسے میں اس کی رسد طلب سے زیادہ ہوجاتی ہے، اس لیے کرنسی کی قوت خرید بھی تیز رفتاری سے گرتی ہے۔

ایک بینک الاقوامی بینک سے وابستہ چیف اکانومسٹ پال ڈونوان کہتے ہیں، ’’ہمارے پاس یہ خیال کیا جاتا ہے کہ افراط زر کا ایک ہی نمبر ہے جو ہم سب کو ایک ہی طرح سے متاثر کرتا ہے جو کہ سچ نہیں ہے۔ عمر رسیدہ افراد کو زیادہ مہنگائی کا سامنا ہوتا ہے۔ کم آمدنی والے افراد کو افراط زر زیادہ متاثر کرتی ہے اور اس کی وجہ وہ چیزیں ہیں جو ان کو خریدنا پڑتی ہیں۔ عمر رسیدہ افراد کو صحت کی دیکھ بھال پر زیادہ خرچ کرنا پڑتا ہے، کم آمدنی والے لوگ اپنی آمدنی کی غیر متناسب شرح خوراک، توانائی اور رہائش پر خرچ کررہے ہیں۔ ایسے میں اگر آپ مہنگائی سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ کا امیر ہونا ضرور ی ہے‘‘۔

تاہم، افراط زر کے تمام اثرات منفی نہیں ہیں۔ افراط زر میں اخراجات زیادہ اور قوت خرید میں کمی آنے کا امکان ہوتا ہے، اس کی بنیادی وجہ لوگوں کا عام ردعمل ہوتا ہے کہ قیمتوں میں کمی کا انتظار کرنے کی بجائے ابھی خریداری کرلینی چاہیے۔ چونکہ پیسے کی قدر میں کمی کا امکان ہوتا ہے، اس لیے وہ بہتر سمجھتے ہیں کہ ایسی اشیا کا ذخیرہ کریں جن کی قیمت کم ہونے کا امکان نہیں ہے۔ اس صورتحال میں صارفین اپنے فریزر کو بھرنے، فیول بھروانے اور اپنے بڑھتے ہوئے بچوں کے لیے جلد نئے کپڑے خریدنے کا امکان رکھتے ہیں۔ خوش قسمتی سے کچھ ایسے اقدامات بھی ہیں جو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناظر میں اٹھائے جاسکتے ہیں۔

اگرچہ کسی بھی مالیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے زرِ نقد اثاثے ہونا ایک اچھا خیال ہے۔ جب افراطِ زر زیادہ ہوتا ہے، نقد رقم کی قوت خرید کم ہو جاتی ہے۔ لہٰذا، ہاتھ میں نقد رقم کی کثرت ہونا ایک اچھا خیال نہیں ہے۔ اگرچہ کمپنی کا اپنے پورٹ فولیو کا ایک فیصد اسٹاکس کے لیے مختص کرنا سمجھداری ہے، لیکن اضافی نقدی کو سامان(Equipment) یا دیگر وسائل کی خریداری کے لیے استعمال کیا جانا ایک بہتر خیال ہو سکتا ہے کیونکہ یہ نہ صرف آپ کی سرمایہ کاری کے لیے قدر فراہم کر سکتے ہیں بلکہ آپ کی کمپنی کے آپریشن کو مزید تقویت دینے میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔اپنے کیش کے بارے میں کوئی فوری فیصلہ کرنے سے پہلے، آپ کو اپنی کمپنی کے مخصوص حالات پر غور کرنے کی ضرورت ہوگی۔ مہنگائی کی شرح اور بانڈز اور انویسٹمنٹ اکاؤنٹس کی پیشکش پر شرح دیکھیں۔ اگرچہ آپ کو کمپنی کے فنڈز کو ایک مقررہ مدت کے لیے مخصوص کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے، لیکن اس طرح آپ افراط زر میں اضافے کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ اگر کوئی مناسب بانڈ یا اکاؤنٹس نہیں ہیں، تو اسٹاک میں سرمایہ کاری کرکے اپنے فنڈز کی لیکویڈیٹی کو کم کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ بس اس قسم کے لین دین سے وابستہ فیسوں پر غور کرنا یقینی بنائیں۔

ریئل اسٹیٹ اکثر افراط زر کے خلاف ایک اچھے باڑ کے طور پر کام کر سکتی ہے۔ اس امکان کے ساتھ کہ مہنگائی ہورہی ہے، آپ کی کمپنی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ اگر آپ کے پاس مالیاتی وسائل ہیں تو کمپنی کے آپریشن کے لیے جائیداد خریدنا بڑھتے ہوئے کرائے کے اخراجات کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر یہ ممکن نہیں ہے تو، آپ دیگر اقسام کی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔یہ آپ کی کمپنی کو لیز اور کرائے کے ذریعے اضافی آمدنی فراہم کر سکتا ہے، جو ٹریژری بانڈز میں سرمایہ کاری کے مقابلے میں زیادہ فائدہ دے سکتا ہے۔ جب افراط زر کی شرح بڑھنا شروع ہوتی ہے تو ریئل اسٹیٹ کے متاثر ہونے کا امکان نہیں ہوتا ہے کیونکہ آپریٹنگ لاگت بڑی حد تک غیرتبدیل شدہ نہیں رہتی ہے۔ تاہم، آپ کو اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ ریئل اسٹیٹ فوری طور پر کیش کا ذریعہ نہیں بنتی۔ کسی قسم کی مالیاتی ایمرجنسی کی صورت میں آپ اپنے فنڈز فوری حاصل نہیں کرسکتے۔ دوسری سرمایہ کاری جو افراط زر کے خلاف اچھی ثابت ہو سکتی ہے (لیکن قدرے زیادہ خطرناک) وہ سونے اور دیگر کموڈیٹیز میں سرمایہ کاری۔

بڑھتی ہوئی افراط زر سے نمٹنے کے لیے سب سے مؤثر طریقوں میں سے ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے اخراجات کا اندازہ لگائیں۔ اخراجات اور آپریٹنگ اخراجات پر سنجیدگی سے نظر ڈالیں۔ اس طرح آپ ایسے ایریاز کی نشاندہی کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں، جہاں بچت کی جاسکتی ہے اور ایک ایسا بفر بنا سکتے ہیں جو کسی بھی بڑھتے ہوئے اخراجات کو برداشت کر سکے۔ اپنے آپریٹنگ اخراجات کے تمام پہلوؤں پر غور کریں۔ کیا بہتر ڈیل کے لیے خام مال کو کسی دوسری جگہ سے حاصل کرنا ممکن ہے؟ 

کیا آپ مستقبل قریب میں قیمتوں میں ہونے والے اضافے سے بچنے کے لیے ایک مقررہ شرح کے ساتھ معاہدہ کر سکتے ہیں؟ کیا اجرت کے بل کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے کوئی رواداری ہے؟ کیا آپ اپنے عملے کے لیے زندگی گزارنے کی لاگت (Cost of living) میں اضافہ فراہم کر سکیں گے؟ بڑھتے ہوئے اخراجات اور افراط زر کے امکانات کے خلاف تیار رہنا بہترین دفاع ہے۔ اپنے بجٹ اور آپریٹنگ اخراجات کا ابھی اندازہ لگانا کہیں بہتر ہے، بجائے اس کے کہ جب قیمتیں بڑھنے لگیں تو آپ پر کٹوتیوں کا دباؤ ہو۔ آپ کو اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ افراط زر آپ کی کمپنی کو کیسے متاثر کرے گی۔ ایک فعال نقطہ نظر اپنا کر، آپ بڑھتی ہوئی افراط زر کے ممکنہ اثرات کو کم کر سکتے ہیں، تاکہ آپ کم سے کم رکاوٹ کے ساتھ کام جاری رکھ سکیں۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ملک کی سالمیت کی جب بات آتی ہے تو آپریشن سندور ایک واضح مثال ،سوراج کو بچانے کیلئے لڑنے کی ضرورت ہے تو ہم لڑیں گے:امیت شاہ
برصغیر
جموں ڈویژن کی ضلعی عدالتوں کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان، 7 جولائی سے اطلاق
تازہ ترین
پولیس اہلکار امرناتھ یاترا ڈیوٹی کے دوران حادثاتی فائرنگ میں زخمی
تازہ ترین
چین پاکستان کو ہتھیاروں کی آزمائش کیلئے بطور پراکسی استعمال کر رہا ہے: لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ
برصغیر

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?