نیوز ڈیسک
مینڈھر//مینڈھر سب ڈویژن کے بھاٹہ دھوڑیا ں میں سیکورٹی فورسز نے ایک مارٹر شیل کو بر آمد کر کے اس کو تبا ہ کر دیا ۔حکام نے بتایا کہ اتوار کی شام بھاٹہ دھوڑیا ںکے گاؤں والوں نے گجنا ٹاپ میں ایک دھماکہ خیز اشیاء دیکھ کر سیکورٹی حکام کو اطلاع فراہم کی ۔ان کا کہنا تھا کہ گاؤں والوں نے اس مواد کو دیکھتے ہی پولیس کو اطلاع دی اور بعد میں پولیس اور فوج کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور اس دھماکہ خیز مواد کو اپنے قبضے میں لے لیا۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ خیز شیل کو بعد میں فوج کے ایک بم اسکواڈ کے ذریعے ایک کنٹرول دھماکے کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔