کولگام،// ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کولگام، ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے کل یہاں اسپورٹس اسٹیڈیم میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے انٹر زون ضلعی سطح کی شطرنج اور کیرم مقابلے کا افتتاح کیا۔اس پروگرام کا اہتمام ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفس کولگام نے کیا تھا۔اس موقع پر ڈی سی نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے اور اس طرح کے پروگرام نوجوانوں میں ٹیم سپرٹ اور قائدانہ صلاحیتوں کی نشوونما کے لیے بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ ضلع بھر میں کھیلوں کا بہتر انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس سال 100 اسکولوں کو کھیلوں کا سامان فراہم کرے گی اس کے علاوہ ضلع میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے پر بھی زور دیا جا رہا ہے تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کے میدانوں میں بہتر مواقع اور سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ .انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کو ایڈونچر سیاحتی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کی کوششیں جاری ہیں اور جلد ہی ٹریکنگ مہمات کا آغاز کیا جائے گا۔