حسین محتشم
پونچھ//لو پیڈ ایمپلائز فیڈریشن یونٹ پونچھ نے پونچھ کے سپوت خواجہ بشارت محمود کے اے ایس ولد مرحوم عبدالاحد زامی جو کہ ایک تجربہ کار ٹریڈ یونین لیڈرتھے کی پونچھ میں بطور اے آرٹی او پوسٹنگ پر انتہائی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پوسٹنگ سے اے آر ٹی او آفس پونچھ کے تمام تر رکے ہوئے کام ہونیکی توقع کرتے ہیں۔انہوں نے کہا خواجہ بشارت ایک نوجوان افسر ہونے کے ناطے لگن سے کام کر ک اپنے سرکاری فرائض کی انجام دہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ نئی تعیناتی ہمارے نوجوان افسر کے لئے کانٹوں سے بھری ہوئی ہے لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی مخلصانہ اور دیانتدارانہ کوششوں سے اپنے محکمے میں انمٹ نقوش چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں اور ہم دعا کرتے ہیں کہ ان کے گھر میں بطور اے آر ٹی او ان کی پہلی اننگز ایک یادگار اور کامیاب مدت ثابت ہو۔