عشرت حسین بٹ
منڈی//سب ضلع ہسپتال منڈی میں میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن نے اپنی مانگوں کو لے کر سرکار کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔مظاہرین نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ڈی پی سی محکمہ میں خدمات انجام دینے کے باوجود نہیں کی گئی جبکہ مذکورہ ملازمین کو جلدازجلد ان کا حق دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جو بھی فرماسسٹ محکمہ میں بطور ڈپلمہ ہولڈر کام کر رہے ہیں ان کی بھی رجسٹریشن کی جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ میں بطور ملٹی پرپز ورکر کام کر رہے ملازمین کو سرکار کی طرف سے وقت پر ماہانہ مشاہرہ نہیں دیا جاتا جبکہ ان ملازمین کو پانچ پانچ ماہ تک انتظار کرنا پڑتا ہے ۔میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن کے تحصیل صدر اور فرماسسٹ ایسوسی ایشن کے ضلع صدر صدر اصغر علی میر کی قیادت میں تمام ملازمین نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کی ان تمام مانگوں کو جلد از جلد پورا کیا جائے ۔