سرینگر//دو سال کے وقفے کے بعد 30 جون سے شروع ہونی والی امرناتھ یاترا کیلئے حفاظتی انتظامات کو حمتی شکل دینے کے بیچ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کے اہلکارکومائونٹین ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ خصوصی تربیت دی جاری ہے تاکہ یاتریوں کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے ۔امسال امرناتھ یاترا کیلئے کڑے سیکورٹی انتظامات کئے جا رہے ہیں اوراس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ جموں کشمیر میں امسال یاتری ریکارڈ تعداد میں آنے کی توقع ہے اوریاتراپُر امن طریقہ سے اختتام پذیر ہو ۔ یاترا کی حفاظت کیلئے جہاں پہلے ہی سیکورٹی کے سخت انتظامات کو حمتی شکل دی جا رہی ہے وہیں امرناتھ یاترا کیلئے مائونٹین ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ این اڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کے ساتھ ساتھ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں کو خصوصی تربیت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ پہاڑیوں کی بلندیوں پر تعینات رہ کر کسی بھی وقت کسی بھی گڑھ بڑھ سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں ۔ انتظامیہ کے ایک سینئرافسر نے اس حوالے سے بتایا کہ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کے اہلکار اس وقت سانبہ ضلع کے نڈ میں جموں اور کشمیر پولیس کی سہولت میں پہاڑی بچاؤ کی خصوصی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور کچھ اہلکاروں کو ایم آر ٹی کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ فی الحال 70 اہلکاروں پر مشتمل گروپ مشترکہ تربیت حاصل کر رہا ہے اور یہ تربیتی کورس 15 دن کا ہے تاکہ انہیں اونچائی والے علاقوں اور قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں خدمات انجام دینے میں مدد ملے۔ سی این آئی