Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

کاکرن کولگام میں فائرنگ| مقامی راجپوت شہری ہلاک

Last updated: April 14, 2022 12:00 am
Share
4 Min Read
SHARE

خالد جاوید
کولگام// جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے ایک غیر مسلم مقامی شہری کوگولی مار کر زخمی کیاجو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ یہ واقعہ بدھ کی شام قریب7بجکر 20منٹ پر پیش آیا۔ ایک شخص جسے بدھ کی شام پولیس نے بتایا کہ کاکرن( پمبئی ) گائوں میںمشتبہ ملی ٹینٹوں نے ایک مقامی شہری ستیش سنگھ ولد سریندر سنگھ کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ اسے فوری طور پر قریبی اسپتال میں علاج کیلئے داخل کیا گیا۔ بعد میں اسے سکمز میں منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ اس کے سر میں گولی لگی تھی اوراسے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔ستیش سنگھ مقامی راجپوت ہے۔معلوم ہوا ہے کہ47سالہ ستیش سنگھ انتہائی غریب تھا اور چند روز قبل ہی اے آر وائی کے تحت اسے مکان بنانے کا کیس منظور ہوا تھا۔زندگی کی سطح سے نیچے زندگی گذر بسر کرنے والا ستیش سنگھ پیشے سے ایک ٹرک ڈرائیور ہے اور وہ کژھو ہالن کولگام کے ایک شخص کا ٹرک چلا رہا تھا۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جس وقت ستیش سنگھ کو گولیاں ماری گئیں وہ گھر کے صحن میں موجود تھا۔ ستیش سنگھ کی تین بیٹیاں ہیں۔ کاکرن گائوں میں راجپوتوں کے 6کنبے مقیم ہیں ، جنہوں نے وادی سے نقل مکانی نہیں کی ہے۔واقعہ کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز یہاں پہنچ گئے اور انہوں نے حملہ آوروں کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنا شروع کیں۔

یہ امر قبل ذکر ہے کہیہ جنوبی کشمیرمیں حالیہ ایام کے دوران اس طرح کاساتواں واقع ہے۔7اپریل کوٹہاب پلوامہ کے واسورہ کے یاڈر نامی گائوں میں شام قریب 6بجے مشتبہ ملی ٹینٹ نمودار ہوئے اور انہوں نے وہاں پٹھانکوٹ کے ٹرک ڈرائیور سونو شرما ولد بنارسی داس کو اسکی ٹانگ میں گولی ماری اور فرار ہوئے۔مذکورہ گائوں سے محض ایک کلو میٹر دور 3اپریل اتوار شام ساڑھے سات بجے کے قریب اسی طرح کا واقع  آڑو رہ، نوپورہ پائین پلوامہ( نزدیک لاسی پورہ ) میں پیش آیا۔مشتبہ ملی ٹینٹ اچانک نمودار ہوئے اور انہوں نے سریندر سنگھ ولد بشن سنگھ ساکن پٹھانکوٹ اور دریج دت ولد سشیل دت ساکن پٹھانکوٹ نامی ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو گولیاں ماریں۔ اس سے قبل19مارچ کو ملی ٹینٹوں نے پیشے سے ترکھان محمد اکرم ساکن بجنور یو پی کو آری ہل پلوامہ میں فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔21مارچ کو اسی طرح کے ایک اور واقع میں گانگو پلوامہ میں بسواجیت ساکن بہار نامی گول گپے والے مزدور کو گولیاں مار کر زخمی کیا گیا۔ اس سے قبل 3اپریل کو اونتی پورہ فوجی ائر پورٹ کے دامن میں واقع لاجورہ گائوں میں دن کے ایک بجے کے قریب ملی ٹینٹوں نے دو غیر مقامی مزوروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میںدونوں کی بازوں میں گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں نے پٹلیشور کمار اور جاکو چودھری ساکنان بہار نامی مزدوروں پر لاجورہ میںگولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں دونوں مزدور زخمی ہوئے۔4اپریل کوژھوٹی گام حرمین شوپیان میں پیشے سے میڈکل شاپ مالک کشمیری ہندو بال کرشن ولد جانکی ناتھ کو مشتبہ ملی ٹینٹوں نے گولیاں مار کر زخمی کردیا۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی! ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی!
مضامین
زندگی کی چکا چوند ٹیکنالوجیکل سہولیات کی مرہون ِ منت ! انٹروپی۔ جمادات و نباتات اور انسان وحیوان کی جبلت کا حصہ
طب تحقیق اور سائنس
آپریشن سِندور کے بعد جنگ بندی کا اعلان | چند روز کے تنائو کے بعد عوام نے راحت کی سانس لی اظہار خیال
مضامین
! جنگ بندی خوش آئند،جنگ سودمند نہیں حال و احوال
مضامین

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?