Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US

نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے نوجوانوںکے ہاتھوں میں ’’پتھر اور بندوقیں‘‘ سونپ دی

Last updated: April 6, 2022 12:00 am
Share
3 Min Read
SHARE

نیوز ڈیسک
  نریندر مودی حکومت نے سرینگر کو عسکریت سے نکل کر سیاحتی دارالحکومت میں تبدیل کر دیا : ترون چگ

 جموں//نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پر جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو ہاتھوں میں مبینہ طور پر ’’پتھر اور بندوقیں‘‘ سونپ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری ترون چْگ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے تبدیلی کی ہے جبکہ سرینگر کو عسکریت سے نکل کر سیاحتی دارالحکومت میںتبدیل کر دیا ۔ جموں میں سابق ایم ایل سی اور پی ڈی پی سابق جنرل سیکریٹری سریندر چودھری کی بی جے پی میں شمولیت کے موقعہ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری ترون چْگ نے کہا کہ وادی میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں حالیہ اضافے کو کم کیا اور کہا کہ بی جے پی ملی ٹنسی کو کم کرنے میں کامیاب رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی عسکریت کا صفایا کرنے اور جموں و کشمیر کے دونوں خطوں کی مساوی ترقی کو یقینی بنانے کا عہد کر رہی ہے۔ یہ ہمارا خواب اور عزم ہے اور ہم اسے حاصل کرنے تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ان جماعتوں نے ہمیشہ کشمیر کو جموں کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کی اور عوام کو گمراہ کرنے کیلئے چین اور پاکستان کے ساتھ دوستی کی بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ زہریلا نظریہ اب بھی زندہ ہے کیونکہ یہ ان کے ڈی این اے میں ہے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ ان پارٹیوںنے جموں و کشمیر کو عسکریت کی دارالحکومت بنا دی تھی لیکن بی جے پی نے اسے عسکریت سے سیاحتی دارالحکومت میں تبدیل کر دیا ہے۔ چگ نے کہا کہ وہ اس بار کامیاب نہیں ہوں گے جب مرکز میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت ہے جو ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس‘ پر یقین رکھتی ہے۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ سال 2019میںآرٹیکل 370 کے خاتمے نے ان لوگوں کیلئے انصاف کے دروازے کھول دیے جنہیں آنے والی حکومتوں نے محروم رکھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان پارٹیوںنے اپنی دکانیں چلانے، سیاست کرنے اور اپنے خاندانی راج کو جاری رکھنے کے لیے ایسا کیا۔’دی کشمیر فائلز‘ کی تنقید کا حوالہ دیتے ہوئے چْگ نے کہا کہ جو لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ یک طرفہ کہانی ہے انہیں کشمیری مہاجر کیمپوں کا دورہ کرنا چاہیے اور جاننا چاہیے کہ وہ پچھلی تین دہائیوں میں کیا گزرے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
امر ناتھ یاترا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے افسران کو حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی
تازہ ترین
بجبہاڑا میں آوارہ کتوں کے تازہ حملے میں دوسی آر پی ایف اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی
تازہ ترین
سرنکوٹ پونچھ میں ملی ٹینوں کی کمیں گاہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد : پولیس
تازہ ترین
کشمیر: گرمی اور خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا اندیشہ
تازہ ترین

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?