Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

داخلی اور بیرونی دشمنوں سے نمٹنے کیلئے تیار لوگوں کی حفاظت اور سلامتی، قوم کے اتحاد اور سالمیت و ہم آہنگی کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم:لیفٹیننٹ گورنر

نیوز ڈیسک
Last updated: June 14, 2022 8:34 pm
نیوز ڈیسک
Share
5 Min Read
SHARE


جموں///لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج یہاں نگروٹہ ملٹری سٹیشن میں 16کارپس کے قیام کی گولڈ ن جوبلی تقریبات میں شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِنڈین آرمی کی وائٹ نائٹ کارپس کے تمام رینک کو اِس کے 50 ویں یوم تاسیس پر مبارک باد دیتے ہوئے کئی سٹریٹجک آپریشنز میں ان کے مثالی تعاون اور خطے میں اَمن و سکون برقرار رکھنے میں مدد کرنے پر ان کی تعریف کی۔ اُنہوں نے کہا کہ وائٹ نائٹ کارپس اِنڈین آرمی کی سب سے متحرک آپریشنل کارپس ہے ۔ اُنہوں نے مشاہدہ کیا کہ 1972 ء میں اس کے قیام کے بعد سے یہ ’’ میکنگ دی فسٹ موو اینڈ سٹرائیکنگ اِن آل ڈریکشنز ‘‘ کے اَپنے مقصد پر قائم ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران وائٹ نائٹ کارپس نے نہ صر ف لڑائی میں ،مخالفین کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے ، جموںوکشمیر میں حالات معمول پر لانے اور اِنسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں اَپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے بلکہ خطے کی ترقی میں بھی اہم کردار اَدا کیا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہماری مسلح اَفواج جموںوکشمیر کو ترقی کے ہر شعبے میں بہترین بنانے کے ایک ہی مقصد کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِظہار تشکر کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کی بے مثال ہمت اور بہادری کی تعریف کی اور انہیں قربانی او ربہادری کا لائیونگ فیس قرار دیا۔اُنہوں نے اَپنے پیشہ ورانہ فرائض کے علاوہ اِنڈین آرمی سے کئے گئے مؤثر سماجی کاموں کا خاکہ پیش کرتے ہوئے آپریشن سدبھائونہ کے تحت پونچھ ، راجوری ، کشتواڑ اور جموں سے متصل علاقوں میں تعلیم ، صحت ، رہائش وغیرہ کے میدان میں 16کارپس کے ناگزیر کاموں کا اعتراف کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مقامی لوگوں میں صحت اور تندرستی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے منعقد کئے جانے والے میڈیکل کیمپوں کا خصوصی تذکرہ کیا۔ اِس کے علاوہ سکولوں او رکالجوں میں اِصلاحی اور تحریکی لیکچرروں سمیت متعدد سکیموں سے نوجوان توانائیوں کو پیداوار ی مشغولیت کے لئے استعمال کرنے پر زور دیا اور ضرورت مند طلبا کے لئے وظائف ، نوجوانوں میں مہارت کی نشو و نما او رکھیلوں کے فروغ کے لئے آئی ٹی اور کمپیوٹر کی تعلیم فراہم کرنے پر بھی ہے۔اُنہوں نے خطے میں اَمن اور ترقی پر بات کرتے ہوئے اِس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت نہ صرف دہشت گردوں کو بلکہ جموںوکشمیر میں دہشت گردی کے پورے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے زور دے کر کہا کہ حکومت کا عزم اور ہماری پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بے مثال ہمت ہماری سرحدوں کے باہر اور اندر کے دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔اُنہوں نے دفاع سمیت مختلف شعبوں میں خود انحصاری کو بڑھانے پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں اِنڈین فوج بھی ہتھیاروں اور دیگر فوجی وسائل کے معاملے میں خود انحصاری کی طرف بڑھ رہی ہے ۔ یہ حکومت کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے ہے کہ اَب فوجی بجٹ کا تقریباً 65 فیصد ملک کے اندر ہی خرچ ہوتا ہے۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے 16کارپس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنر ل منجندر سنگھ لیفٹیننٹ گورنر اور دیگر معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔اُنہوں نے سرحدوں کی حفاظت کے علاوہ عوام کے لئے اِنڈین آرمی کی جانب سے کئے گئے اہم اِقدامات پر بھی روشنی ڈالی ۔ اِنڈین آرمی کی باوقار وائٹ نائٹ کور کے 50 برسوں کے موقعہ پر ایک خصوصی ’’ فرسٹ ڈے کور‘‘ جاری کیا گیا۔ وائٹ نائٹ کارپس کی شاندار تاریخ اور ویر سمرتی یاترا کے اِنعقاد پر ایک مختصر فلم بھی سامعین کے لئے دِکھا ئی گئی۔ بعد میں لیفٹیننٹ گور نر نے لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی ، جی او سی ۔ اِن ۔ سی شمالی کمان کے ساتھ گولڈن جوبلی تقریبات کے موقعہ پر ’’ ویر سمرتی موٹر سائیکل ریلی ‘‘ میں جھنڈا لہرایا ۔ موٹر سائیکل ریلی 8؍ جون 2022ء کو راجوری کے لام سے شروع ہوئی تھی اور آج نگروٹہ پہنچی تھی۔اِس موقعہ پر دیگر اہم شخصیات میں اے ڈی جی پی جموں ایس مکیش سنگھ اور صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار کے علاوہ فوج او رسول اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران موجود تھے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت

July 5, 2025
صفحہ اول

امرناتھ یاترا 2025 ۔7 ہزار یاتریوں کا چوتھا قافلہ روانہ، 40000کے درشن

July 5, 2025
صفحہ اول

تعطیلات میں توسیع، فیصلہ اتوار کو: سکینہ

July 5, 2025
برصغیرتازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?