اشفاق سعید
سرینگر//محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں مضبوط مغربی ہوائوں کی خلل کی عدم موجودگی کی وجہ سے 80 فیصد بارش کی کمی ریکارڈ کی گئی۔محکمہ کے مطابق”جموں شہر میں معمول کے 68ملی میٹر (96%) کے مقابلے میں صرف 2.1 ملی میٹر بارش ہوئی اور سرینگر شہر میں معمول کے 117.6ملی میٹر (81.88%) کے مقابلے میں صرف 21.3 ملی میٹر بارش ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب جموں و کشمیر میں معمول سے کم بارش ریکارڈ کی گئی ہو۔انہوں نے کہا کہ جموں شہر میں اس سال مارچ میں اوسط درجہ حرارت 23.3 تھا ،جو کافی زیادہ ہے لیکن غیر معمولی نہیں ہے کیونکہ اوسط درجہ حرارت 2004 اور 2010 میں بھی 24 کو چھو گیا تھا۔ مارچ 2022 میں سرینگر شہر میں اوسط درجہ حرارت 13.7 تھا ،جو کافی زیادہ ہے لیکن غیر معمولی نہیں کیونکہ 2004 اور 2010 میں سرینگر میں بھی اوسط درجہ حرارت 13.6 اور 13.7 کو چھو گیا تھا۔محکمہ موسمیات نے 13 سے 14 اور 19اپریل کے دوران بکھرے ہوئے مقامات پر ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ 13-14 اور 19 اپریل کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش کا “مختصر دورانیہ” کا امکان ہے البتہ اس مہینے کے آخر تک کوئی بڑی بارش کا دورانیہ متوقع نہیں ہے۔جموں و کشمیر کے بکھرے ہوئے مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ باقی دنوں میں بنیادی طور پر گرم اور خشک متوقع تھاہے۔
مارچ میں 80 فیصد بارش کی کمی ریکارڈ | 13،14 اور 19 اپریل کو مختصر بارش ہوگی:محکمہ موسمیات
