سرینگر//’’ہم کچھ مشکل حالات سے گذر رہے ہیں جو کہ ملک بھر میں بینکنگ صنعت پر بڑے پیمانے میں غیر مستعمل جائیدادوں کا دبائو اور وادی کشمیر میں مسلسل نامساعد حالات سے ظاہر ہوتے ہیں،ایسے میں ہماری ترجیح اگلے6سہ ماہیوں کیلئے بینک کے بیلنش شیٹ کو صاف رکھنا ہی ہماری ترجیح ہونی چاہئے ‘‘۔بحیثیت چیئرمین اپنی پہلی مدت کار کے حوالے سے خد وخال وضع اورواضح کرتے ہوئے چیئرمین و سی ای او جے کے بنک پرویز احمد نے ان خیالات کا اظہار یہاں بنک کے کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ان کے ہمراہ ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ عبدالروئوف بٹ اور سینئر پریذیڈنٹ ایم ایس وانی اور ایس کے بھٹ تھے ۔مستقبل قریب میں چند سخت فیصلہ جات کا اشارہ دیتے ہوئے چیئرمین پرویز احمد نے کہاکہ بنک کااستحکام ہی اگلی6 سہ ماہیوں کے دوران ہمارای ترجیح رہے گی۔بنیادی سطح پر نمو کو بڑھاوا دینے کیلئے ،ہم شاید منافع ،ڈویڈنٹ یا ٹیکس نہ درج کریں ۔اس مرحلے میں شاید کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں پر مصارف میں بھی کمی واقع ہو ۔لیکن ہر قیمت پر وصولیابی شرح کے قوائد کو تقویت دینی ہوگی جو کہ 90فیصد سے زیادہ رہنے کے بعد اب محض50فیصد رہ گئی ہے ۔تاہم انہوں نے سرمایہ کاروں کو بہترین آمدن کا یقین دلایا این پی اے کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے اپناے جانے والے اپروچ کے علاوہ زیر دبائو جائیداد کی وصولیابی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’’ ہم منفی جائیدادیں(9.3فیصد) اورزیر دبائو جائیداد( 10فیصد) کو دستیاب طریقہ کار جیسے کہ قانونی چارہ جوئی ۔ایک وقتی حل،یا انہیں ایسٹ ری کنسٹرکنشن کمپنیز کو فروخت کرکے حل کرسکتے ہیں ۔بنک کی مستقبل کی پالیسی کا احاطہ کرتے ہوئے پرویز احمد نے کہاکہ ’’صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہم نے ایک جامع منصوبہ تشکیل دیا ہے اور نئے چیلینجز سے نمٹنے کیلئے انہیں سر نو منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست جموں وکشمیر میں ایک کلہم اقتصادی ترقی میں شامل ہیں دیگر بنکوں کی طرح ہم صرف اپنی آمدن کیلئے صرف پروڈکٹ نہیں فروخت کرتے ہیں ۔وادی میں جاری نامساعد حالات سے بینک پر پڑنے وا؛لے اثرات کے بارے میں پرویز احمد کا کہنا تھا کہ ’’ہمیں معلوم ہے کہ ہمارے قرضہ خواہوں کو اس وقت نقدی کی سخت قلت ہے لیکن ہم انہیں ہر ممکن طریقے سے مدد کیلئے تیار ہیں ‘‘۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ہم نے پہلے ہی ایک درخواست آر بی آئی کو ارسال کی ہے ۔انہوں نے شرکاء کو یقین دلایا کہ جے کے بنک اپنے صارفین کی خدمات میں مزید بہتری لائے گا ۔انہوں نے کہاکہ جے کے بنک کے پاس سخت حالات میں کام کرنے کا گہرا تجربہ ہے اور اس بار بھی ہم بہتر کارکردگی کامظاہرہ کریں گے۔چیئرمین بنک نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جے کے بنک ریاستی سرکار کے بعد ریاست میں روزگار فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ادارہ ہے اور مستقبل میں بھی ہم اسی راہ پر گامزن رہیں گے۔پریس کانفرنس کے حاشیئے میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جناب پرویز احمد نے کہاکہ ’’بنک کے ٹیکنالوجی پلیٹ فارم اور اس حوالے سے انسانی وسائل کو فروغ دینے کے پہولئوں پر مستقبل کی پالیسی سازی کیلئے بین الاقوامی سطح کے ایک ماہر مشیر کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔