اسلام آباد//مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھارت پر انگلی اٹھاتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ’’یہ بھارت کی غلطی ہوگی اگر وہ کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کو دہشت گردی سے تعبیر کرے گا ‘‘۔پاکستانی مسلم لیگ کی ورکنگ کمیٹی میٹنگ کے دوران نواز شریف نے کہا’’بھارت کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کو دہشت گردی سے تعبیر کر کے سراسر غلطی کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ’’ کشمیری عوام اپنی حق خودارادیت کے لئے لڑ رہے ہیںاور پاکستان ان کی حمایت جاری رکھے گا‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان کشمیر کاز کے ساتھ وابستہ ہے اور دنیا کی کوئی طاقت ہمیں کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا ‘‘ ۔نواز شریف کے تبصرے بھارت اور پاکستان کے درمیاں سخت کشیدگی کے دوران آئے جب 18 ستمبر کو اوڑی میں حملہ ہوا تھا۔انہوں نے گذشتہ ہفتے کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے دونوں اجلاسوں کو مشترکہ طور خطاب کیا اور بھارت کے ساتھ کشیدگی پر بات چیت کرنے کے لئے قومی سلامتی کمیٹیوں کی میٹنگ میں بھی شرکت کی ۔ ادھروزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت سیاسی وعسکری قیادت کے اعلیٰ سطح اجلاس میں اتفاق کیاگیاہے کہ فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قائدانہ کردار ادا کرتی رہیں گی، دہشت گردی کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائیگی۔وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترنے شرکت کی۔اجلاس میں اندرونی وسرحدی سیکیورٹی سمیت خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، لائن آف کنٹرول پر کشیدگی، نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے امور کا بھی جائزہ لیا گیا