سرینگر// ویزر تعلیم نعیم اختر نے سماجی رائبطو کی وائب سائٹ فیس بکپر 10ویں اور12ویں جماعت کے امتحانات کو مارچ میں منعقد کرنے کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ 10ویں اور12ویں جماعت کے امتحانات مارچ تک ملتوی کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ مجھے والدین اور بچوں کی کئی فون کال معصول ہوئی ہے جو مقامی خبر رساں ایجنسی کی طرف سے دی گئی خبر سے پریشان ہے۔ انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر تحریر کیا ہے کہ یہ بے بنیاد خبر ایک خبر رساں ایجنسی نے چلائی ہے اور بد قسمتی سے چند اخبروں سے اس خبر کو مشتہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جن بھی والدین اور طلبہ نے انہیں فون کیا ہے وہ سب امتحانات مقررہ وقت اور مشتہر شدہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق منعقد کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرکار کابھی فیصلہ ہے اور تمام بچوں کو امتحانات کی طرف دھیان دینا چاہئے کیونکہ انکے امتحانات مقررہ وقت پر منعقد کئے جائینگے۔ واضْح رہے اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ریاستی سرکار امتحانات کو مارچ تک ملتوی کرنے پر غور کررہی ہے۔