جموں//فرقہ پرست طاقتوں کی طرف سے صوبہ جموں میں شروع کی گئی علاقائی اورفرقہ پرستی کی سیاست کوناکام بنانے پرزوردیتے ہوئے نیشنل کانفرنس نے سماج سے آپسی بھائی چارہ برقراررکھنے کی اپیل کی ہے۔ یہاں نیشنل کانفرنس لیڈران صوبائی نائب صدر چوہدری ہارون رشیدکھٹانہ ، حاجی محمدحسین سابق ایم ایل سی کے علاوہ عبدالغنی تیلی، حاجی فرید پھامڑہ ، چوہدری صادق ،حاجی محمد بوکڑ ، بشیرکھٹانہ ، رحمت علی سابق سرپنچ ، حاجی حسین محمد،غلام نبی کانڈل، بشیر چوہان سدھرا، حاجی اشرف کونشی ، مانسر، قاسم کھٹانہ اورحاجی رشید نے مشترکہ پریس بیان میں کہاہے کہ صوبہ جموں میں فرقہ پرستیں علاقائی اورمذہب کی بنیادپرتقسیم کے منصوبوں کوکامیاب بنانے کیلئے کام کررہی ہیں لیکن نیشنل کانفرنس ہندو،مسلم ،سکھ ،بدھسٹ اورکرسچن اتحاد کوبرقراررکھنے کیلئے جدوجہدکرے گی۔انہوں نے کہاکہ تقسیم کی حامی طاقتوں کے مذموم ارادوں کوناکام بناکر ریاست کی سا لمیت کوبرقراررکھائے گا۔ نیشنل کانفرنس لیڈران نے کہاکہ بی جے پی صوبہ جموں میں فرقہ پرستی کوفروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جموں صوبہ کے عوام فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے میں یقین رکھتے ہیں لیکن بھاجپاکچھ لوگوں کے ذہنوں کوفرقہ پرستی پرمائل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھاجپااقتدارکی ہوس میں ریاست کی سا لمیت کودائوپرلگاچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ 2014 انتخابات میں بھی بھاجپانے فرقہ پرستی کی بنیاد پر ووٹ حاصل کئے ۔انہوں نے کہاکہ بھاجپاعلاقائی اورمذہب کی بنیادپرتفریق کے منصوبے پرکاربندہے جس سے ریاست کی سا لمیت خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس پارٹی کے سپاہی فرقہ پرست طاقتوں کوناکام بنانے کیلئے سماج میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوربھائی چارے کوفروغ دیں گے۔