ڈھاکہ//بنگلہ دیش نے انگلینڈ کے خلاف ھونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے اپنی ٹیم میں چھ تبدیلیاں کی ہیں۔چیف سلیکٹر منھاج العابدین کی صدارت والی سلیکشن کمیٹی نے اس بار ٹیم میں چھ تبدیلی کرتے ہوئے بلے باز شبیر رحمن کو موقع دیا ہے ۔شبیر ٹسٹ میں ڈیبو کریں گے ۔ ٹیسٹ ٹیم کے لئے مشفق الرحیم کو کپتان اور تمیم اقبال کو نائب کپتان بنایا گیا ہے ۔شبیر کے علاوہ تین دیگر غیر تجربہ کار کھلاڑیوں کو بھی 14 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ان میں انڈر 19 کے سابق کپتان مہندی حسن، قمر الاسلام ربی اور نور حسن شامل ہیں ۔ان کے علاوہ فاسٹ بولر شفیع الاسلام اور آف اسپنر شواگتا ہوم کو بھی ٹیسٹ ٹیم میں موقع دیا گیا ہے ۔ٹیسٹ ٹیم سے جن کھلاڑیوں کو باہر رکھا گیا ہے ان میں ناصر حسین، زبیر حسین، ربیل حسین ہیں۔اس کے علاوہ لٹن داس ، محمد شاہد اور مستفیض الرحمن کو چوٹ کی وجہ سے آرام دیا گیا ہے ۔یواین آئی ۔