کراچی// پاکستان کے دو سابق کرکٹ کپتان جاوید میانداد اور شاہد آفریدي نے یہاں ملاقات کر کے طویل وقت سے چلا آ رہا باہمی تنازعہ ختم کر دیا۔تنازعہ اس وقت شروع ہوا تھا جب آفریدی نے اپنے لئے ایک وداعي میچ میں کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے میاں داد نے آفریدی پر میچ فکسنگ کا الزام لگایا تھا۔انہوں نے کہا تھاکہ میرے پاس اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ آفریدی نے میچ فکس کیا تھا۔ میں نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔آفریدی نے اس پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے میاں داد پر قانونی کارروائی کی دھمکی دی تھی اور انہیں قانونی نوٹس بھیجا تھا۔یہ تنازعہ اس وقت زیادہ روشنی میں آیا جب اس تنازعہ میں انڈرورلڈ ڈان اور میانداد کے سمدھی داؤد ابراہیم بھی کود پڑے ۔ داؤد نے آفریدي کو میاں داد کے خلاف بولنے پر انہیں فون کر کے دھمکی دی تھی۔شاہد آفریدی نے میانداد کی جانب سے اپنے الفاظ واپس لینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ آپ کا بڑا پن ہے کہ آپ نے اپنے الفاظ واپس لیے جس کی وجہ سے میرے خاندان اور چاہنے والوں کا دل دکھا تھا۔آفریدی نے میانداد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ آپ مجھ سے معذرت کریں کیونکہ آپ بڑے ہیں اور آپ نے اپنے الفاظ واپس لیے یہ میرے لیے اور میرے چاہنے والوں کے لیے بڑی بات ہے ۔آل راؤنڈر کاکہنا تھا کہ مجھ سے اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو اس کے لیے میں معذرت خوا ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آفریدی نے ایک صحافی کے سوال پر کہا تھا کہ میانداد کا ہمیشہ سے پیسوں کا مسئلہ رہا ہے اور اب بھی ہے جس پر میانداد نے آفریدی کو میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کاالزام لگایا تھا۔یواین آئی۔