پونچھ//علیگ سوسائٹی کی جانب سے خطہ پیر پنچال کی دو معروف شخصیات محمد فاروق مضطر ؔاور خورشید احمد بسملؔکو ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں فخر پیر پنچال ایوارڈ سے نوازاگیاہے ۔دونوں شخصیات نے تین دہائیوں میں راجوری میں تعلیمی نظام کو عروج بخشنے میں اہم کردار اداکیاہے اورانہی خدمات پرانہیں فخرِ پیر پنچال کے خصوصی ایوارڈ سے نوازاگیا۔یہ اعزاز ڈگری کالج پونچھ میں منعقد ہوئی ایک تقریب کے دوران دیاگیا۔واضح رہے کہ فاروق مضطر تھنہ منڈی سے تعلق رکھتے ہیں جو پچھلے کئی برسوںسے راجوری میں مقیم رہ کر مشہور تعلیمی ادارہ ہمالین ایجوکیشن مشن چلارہے ہیں۔وہ شاعر کی حیثیت سے بھی ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں ۔ خورشید احمد ؔبسمل کا تعلق بھی تھنہ منڈی سے ہے جن کی زیر نگرانی M.E.T بابا غلام شاہ بادشاہ اکیڈمی نامی ادارہ چل رہاہے ۔تقریب میں طاہر خورشید رینہ پرنسپل سیشن جج پونچھ کے علاوہ ضلع انتظامیہ پونچھ اور راجوری کے متعدد افسران اور معزز شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔یہ تقریب علیگ سوسائٹی پونچھ کے صدر پروفیسر مسرف حسین شاہ،سیکریٹری ڈاکٹر شمیم احمدبانڈے اور شفیق احمد چوہدری سینئر کے اے ایس افسر کی میزبانی میںہورہی تھی ۔