سرینگر //حریت (ع) چیئرمین میرواعظ عمر فاروق، جو مسلسل 101 دن سے پہلے اپنی رہائش گاہ اور گزشتہ تقریباً دو ماہ سے سب جیل میںمقید ہیں،کی معیاد نظر بندی میں اضافہ کرکے31 اکتوبر2016 تک توسیع کردی گئی ہے۔ حریت نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میرواعظ کو لگار قید تنہائی میں رکھنے کے سبب جہاں موصوف کی جملہ دینی، سیاسی ،سماجی اور ملی سرگرمیوں پر پوری طرح پابندی ہے وہیں مسلسل نظر بندی کے سبب میرواعظ کی صحت بھی متاثر ہو رہی ہے۔ حریت نے میرواعظ ، سید علی شاہ گیلانی، محمد یاسین ملک سمیت سینکڑوںگرفتار شدہ افراد کی بلا مشروط رہائی پر زور دیا ہے۔