کشتواڑ//علاقہ ڈول کے زمینداروں کا ایک وفد ڈپٹی کمشنر کشتواڑ سے ملاقی ہوا۔ پریس کے لئے جاری ایک ریلیز کے مطابق وفد نے محکمہ آر اینڈ بی ڈویژن کشتواڑ کو تنقید کانشانہ بنایا اور ڈپٹی کمشنر کشتواڑ سے مانگ کی کہ جس راستے کی سروے کیونا سے ٹپل پورہ چند سال قبل ہوئی تھی اور یہ منظور شدہ بھی ہے اور تمام لوگ اس سروے سے خوش تھے کو تبدیل نہ کیاجائے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ محکمہ آر اینڈ بی ایکسین سیاسی اثر رسوخ رکھنے والے چنداشخاص کے کہنے پر اس سروے کو تبدیل کررہا ہے لیکن بیشتر آبادی اس الائنمنٹ کو تبدیل کئے جانے کے حق میں نہیں ہے۔وفد نے کہا کہ نئے سروے سے صرف آٹھ ،دس لوگوں کو فائدہ ہوگا جبکہ پرانے سروے سے گائوں ناگول ،وشن پلٹو ،ٹھکر بستی ،مل پورہ، فتح آباد ،لورمل پورہ، گوجر بستی مستفید ہوتے ہیں۔ علاقہ ڈول بالخصوص اِن گائوں کے لوگوں نے آر اینڈ بی سٹیٹ منسٹر سنیل شرما، جو کہ مقامی ایم ایل بھی ہیں سے درخواست کی کہ سروے کو نہ بدلا جائے اور ایکسین کشتواڑ کوایسا کرنے سے باز رہنے کو کہا جائے۔ اگر پھر بھی محکمہ بضد رہاتو لوگوںکے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے اور جائے وقوع یہ اگر کسی قسم کا آپسی تصادم ہوا اور تصادم میںکسی کے جان ومال کا نقصان ہوا تو اُس کی تمام تر زمینداری محکمہ آر اینڈ بھی کشتواڑ اور اس کے افسران پر ہوگی۔ چونکہ وہ بضد ہے کہ سروے تبدیل کرکے فوراً راستہ تعمیر کیاجائے تاکہ اِن سیاسی اثر رسوخ والے اشخاص کو فائدہ ہوسکے۔ ایکسین کے اس فیصلہ سے یقینی طور پر نقش امن کا خطرہ لاحق ہے۔