Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

پاکستان پر بھارت کا بیان مسترد

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 19, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//حریت (گ)نے چین کی طرف سے دہشت گردی کے حوالے سے ایک واضح اور دلیرانہ موقف اختیار کرنے پر اُن کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردوں کا منبع قرار دینا بھارت کی اُس ذہنیت کا حصہ ہے جس نے کبھی بھی اپنے پڑوسی ممالک کوکوئی اہمیت اور مقام نہیں دیا جس کے وہ مستحق ہیں۔ حریت نے کہا کہ چین کا یہ کہنا درست ہے کہ پاکستان خود بدترین دہشت گردی کا شکار رہا ہے جس میں انہوں نے اپنے تقریباً 60ہزار شہریوں کی قربانی پیش کی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ بھارت دیگر ممالک پر الزام تراشی سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے کی زحمت گوارہ کرے تو اس کو اپنے ہی ملک کے بیشتر حصوں میں انفرادی دہشت گردی کے علاوہ ریاستی دہشت گردی کی ہزاروں واقعات نظر آئیں گے۔ جہاں اقلیتوں خاص کر مسلمانوں کو صفحۂ ہستی سے نیست ونابود کرنے کی مذموم کوشش کی گئی۔ حریت(گ)نے کہا کہ دہشت گردی کی تین قسمیں ہیں ایک انفرادی طور کوئی فرد کسی کو ڈرانے، دھمکانے یا مارنے کے لیے تشدد کا سہارا لیتا ہے۔ دوسرا یہ کہ کوئی گروہ اپنے مفادات کی خاطر تشدد کا راستہ اختیار کرتا ہے۔ پہلے دو اقسام کی دہشت گردی کو پولیس، عدلیہ اور قانون کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور کوئی بھی فرد یا گروہ یا حکومت اس کے لیے سندِ جواز فراہم نہیں کرسکتا ہے۔ لیکن تیسری قسم جو سب سے خطرناک اور مہلک ترین دہشت گردی وہ ہوتی ہے جو ریاستی سطح پر ہو، کیونکہ اس ریاستی دہشت گردی کو قانون بھی تحفظ دیتا ہے، عدلیہ بھی اس کے حق میں ہوتی ہے، سرکاری مشینری بھی اس کی مددگار ہوتی ہے۔ ملکی وسائل اور میڈیا کو استعمال میں لاکر دوسرے ممالک کو بھی اس کے لیے ہم خیال بنایا جاسکتا ہے۔ اس دہشت گردی کا جو شکار ہوتا ہے اُس کی دادرسی کہیں بھی نہیں ہوتی ہے، نہ تو عدلیہ اُس کی بات سُنتا ہے، نہ قانون اور قانون نافذ کرنے والے افراد اس کی آہ وبکا پر کان دھرتے ہیں اور نہ ہی سرکار اس کے خاتمے کے لیے کوئی عملی اقدام کرتی ہے۔ اس ریاستی دہشت گردی کی ایک منفرد خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ اس کو عملانے والے وردی پوشوں کو مظلوم اور نہتے لوگوں کا قتل عام کے لیے تمغے اور ترقیوں سے نوازا جاتا ہے۔حکومت ’’قومی سلامتی‘‘ کے بہانے اس کے استحصالی نعرے کی گونج میں، انسانی حقوق کی دھجیاں اُڑاکر قتل وغارت گری، جھلاؤ، گھیراؤ، عصمت دری، گرفتاریاں اور توڑ پھوڑ کو اپنے لیے جائز قرار دیکر ہر انصاف اور حق پسند آواز کو دبانے کے لیے جواز فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی اقلیتیں اور ریاست جموں کشمیر کے متنازعہ خطے کے بدنصیب عوام اسی بدترین ریاستی دہشت گردی کی شکار بنائے جارہے ہیں۔ پاکستان پر مسلسل الزام تراشی سے بھارت ریاست جموں کشمیر میں اپنے خونخوار چہرے پر پردہ دال کر اس خطہ کی متنازعہ حیثیت سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش کرتا ہے۔ حریت نے کہا کہ مسلمان ممالک خاص کر OICکو چین کے حقیقت پسندانہ موقف سے سبق حاصل کرکے ریاست میں جاری کشت وخون کی نہ ختم ہونے والی صورتحال پر سنجیدگی سے غور کرکے کاغذی گھوڑے دوڑانے کے بجائے کوئی ٹھوس اور عملی اقدام کرکے ملت کے ایک اہم حصہ کو درپیش مسائل کے حل کرنے کے لیے آگے آنا چاہیے۔ 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کل لیا جائے گا : سکینہ یتو
تازہ ترین
ٹرمپ کے ٹیرف کے سامنے مودی کا جھکنا یقینی: راہل
تازہ ترین
سری نگر پولیس نے ’یو اے پی اے ‘کے تحت 1.5 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کی
تازہ ترین
شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ سے قریب 7 ہزار یاتریوں کا چوتھا قافلہ روانہ
تازہ ترین

Related

صنعت، تجارت و مالیات

ہلکے ، پتلے اوربے مثال پائیداری انڈیا کا Reno14 سیریز کا آغازOPPO

July 4, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

چہرے کی خوبصورتی اور تندرستی ریلائنس ریٹیل کیFACEGYMمیں سرمایہ کاری

July 4, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

جے اینڈ کے بینک کی‘یووا اُڑان‘ مہم شروع ۔137000 کاروباری اداروں کا قیام

July 4, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

۔45,589 چھتوں پر سولر پلانٹس کی تنصیب ۔3400 میگاواٹ شمسی توانائی کی پیداوار کی گنجائش

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?