بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز سکور کیے تھے۔
کھیل کے اختتام پر ووکس اور عادل رشید کریز پر موجود تھے۔
٭ تفصیلی کور کارڈ
انگلینڈ کی پہلی تین وکٹیں 21 کے مجموعی سکور پر گر گئی تھیں۔ روٹ اور معین نے مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ تاہم روٹ 40 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
معین علی اور بیرسٹو نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 89 رنز سکور کیے۔
انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے 68 رنز بنائے اور بیرسٹو نے 52 رنز سکور کیے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے 18 سالہ آف سپنر مہدی حسن کا یہ پہلا میچ تھا اور اپنے پہلے میچ میں انھوں نے 64 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
شکیب نے دو وکٹیں حاصل کیں۔