جموں//سی پی آئی ایم کے سینئر رہنما و ممبراسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے سرکاری ملازمین کی برطرفی پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ ا س طرح کے اقدامات سے حالات مزید خراب ہوجائیںگے ۔اخبارات کے نام جاری ایک بیان میں تاریگامی نے کہا’’ملازمین کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے جس سے حالات کو معمول پرلانے سے کوئی مدد نہیں ملے گی بلکہ اس سے حالات مزیدخراب ہوجائیںگے‘‘۔انکاکہناتھاکہ ملازمین کے حقوق کاخیال رکھاجائے اور ان کے ساتھ سخت رویہ نہ اپنایاجائے ۔سی پی آئی ایم رہنما نے کہاکہ کشمیر میں پہلے سے ہی یقینی کی صورتحال پائی جارہی ہے اور پچھلے سو سے بھی زائد دنوںسے لوگ سراپا احتجاج ہیں،ایسے حالات میں ملازمین کو بھی تختہ مشق بنانے سے صورتحال مزید ابتر ہوجائے گی۔انہوںنے کہاکہ حکومت کو اس طرح کی پالیسی سے گریز کرناچاہئے اور ملازمین کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کیاجائے ۔تاریگامی نے کہاکہ ملازم سرکار کی مشینری ہیں جن کے کسی احتجاج پر چلے جانے سے پوری ریاست میںکام کاج مفلوج ہوکر رہ جائے گا۔ان کاکہناتھاکہ حکومت حالات کو مزید خراب کرناچاہتی ہے ۔انہوںنے حکومت پر زور دیاکہ وہ ملازمین مخالف رویہ ترک کرکے کشمیر میں امن و امان قائم کرنے پر توجہ دے ۔