موہالی، 22 اکتوبر (یو این آئی) دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں ہندستان کو چونکانے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ہفتہ کو کہا کہ اگر نتیجہ ان کے حق میں نہیں رہتا ہے تو بھی ان کی ٹیم خود میں بھروسہ رکھتی ہے ۔ ساؤتھی نے یہاں تیسرے ون ڈے میچ کے موقع پر نامہ نگاروں سے کہاکہ میرا خیال ہے کہ ہماری سب سے بڑی مضبوطی یہ ہے کہ اگر میچ کے دوران ہمارے حق میں نتیجہ نہیں آ رہا ہوتا ہے تب بھی ہم اپنے اوپر اعتماد کو نہیں کھوتے ہیں۔ہم ہر میچ سے قبل اپنی تیاری رکھتے ہیں اور مجھے نہیں لگتا کہ جب آپ کی تیاری اچھی ھوتي ہے تو آپ کو میچ کے بارے میں سوچنے کی کوئی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ہماری تیاری ایک جیسی ہے اور یہ ایک بڑا میچ ہے ۔ہمیں پتہ ہے کہ نامساعد حالات کو فوری طور پر اپنے حق میں کس طرح موڑا جائے اور یہ ہم کر سکتے ہیں۔دہلی میں تقریبا یہی صورت حال تھی۔ سرکردہ بلے باز راس ٹیلر کے فارم میں نہ ہونے کے سوال پر انہوں نے کہاکہ برصغیر میں کھیلنا آسان نہیں تھا اور ٹیسٹ سیریز ہمارے لئے کافی مشکلات بھری رہی لیکن راس ایک فنکارانہ بلے باز ہیں جنہوں نے کئی سالوں سے خود کو مسلسل ثابت کیا ہے ۔وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور وہ ہمارے ساتھ ہیں۔مجھے لگتا ہے کہ یہ سب سے بڑی بات ہے ۔وہ نیٹ پر کافی محنت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ دہلی میں کھیلے گئے ون ڈے میچ کو چھ رنز سے جیتنے میں کامیاب رہی تھی جو اس کی اس دورے کی پہلی فتح تھی۔یو این آئی