ٹھاٹھری //ٹھاٹھری سب ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی شدید قلت ہے ، غیر اعلانیہ کٹوتی کے علاوہ پورے ضلع ڈوڈہ میں بجلی کٹوتی کا جو نظام الاوقات ترتیب دیا گیا ہے اس کے مطابق جس وقت بجلی کی سخت ضرورت ہوتی ہے وہی وقت بجلی کٹوتی کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔ ٹھاٹھری کے دیہات میں شام پانچ بجے سے رات نو بجے تک بجلی کٹوتی کا وقت مقرر کیا گیا ہے مگر بجلی دس بجے کے بعد اس وقت آتی ہے جب لوگ بستروں پہ دراز ہو چکے ہوتے ہیں۔تحصیل ٹھاٹھری اور تحصیل بونجواہ کے مختلف علاقوں کے لوگوں کو بھی غلط اوقات میں کی جانے والی اس کٹوتی سے عام لوگ کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ کئی ماہ سے چل رہی اس کٹوتی سے بہت زیادہ بچوں کو پڑھائی میں پریشانی اٹھانی پڑی ہے اوران کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔لوگوں کا اصرار ہے کہ بجلی کٹوتی کا یہ سلسلہ اگر بند نہیں کیا جا سکتا ہے تو اس کے لئے ایسے اوقات مقرر کئے جائیں جس سے لوگوں کو زیادہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اورکم سے کم صبح صادق سے طلوعِ آفتاب تک اور شام پانچ بجے سے رات دس بجے تک بجلی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔