جموں//جے کے ایس ایس اے ٹیچرس کمیٹی نے نمائش گرائونڈ جموں کے باہر مانگوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران ٹیچرس تنخواہوں کی واگذاری کامطالبہ کررہے تھے۔ اس موقعہ پر کمیٹی کے ممبران نے سٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس ایس اے پر ایس ایس اے ٹیچروں کی واجب الاداتنخواہیں واگذارکرنے پرزوردیا۔ اس موقعہ پر ٹیچروں سے خطاب کرتے ہوئے یونس راہی نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ دسہرہ، کرواچوتھ ، دیوالی جیسے تہواروں پربھی ٹیچروں کی تنخواہیں واگذارنہیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر دیوالی سے پہلے ٹیچروں کی تنخواہیں واگذارنہ کی گئیں تو سٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹرجموں کے دفترکے باہراحتجاج کیاجائے گا۔ اس دوران مظاہرین میں سرجیت کمار ،منظورملک ، جوگندر ، شریف حسین، راجندر ، محمدہارون، منموہن سنگھ، سنجیوکمار ،ارشدوغیرہ بھی شامل تھے۔