سرینگر//ناجائز تعمیرات کی انہدامی کارروائی جاری رکھتے ہوئے لائوڈا نے انفورسمنٹ وِنگ کے ذریعے سرینگر کے کارپورہ اور برین علاقوں میں تین ناجائز تعمیرات کو منہدم کر دیا۔لاوڈا کے انفورسمنٹ آفیسر کے مطابق یہ کارروائی آئندہ بھی جاری رہے گی اور اس میں رخنہ ڈالنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ لائوڈا کے حد اختیار میں آنے والے علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی طرح کی غیر قانونی تعمیرات کھڑا نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ٹپر ڈرائیوروں کو ان علاقوں میں تعمیراتی میٹریل نہ لے جانے کی ہدایت دی گئی۔