کشتواڑ//ایکو، میجک، ٹاٹا سومو، کروزر سمیت تجارتی گاڑیوں کے مقامی ڈرائیوروں کی ایک بڑی تعداد نے ڈاک بنگلہ قریب تین گھنٹے تک ٹریفک بند کر کے ضلع پولیس اور انتظامیہ کشتواڑ کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ کشتواڑ پولیس انہیں ہراساں کرتی ہے اور ان کے ساتھ غیر اخلاقی زبان کا استعمال کرتی ہے جب وہ کشتواڑ بس سٹینڈ میں اپنی گاڑیاں قطار میں لگاتے ہیں۔پولیس اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ وہ سبھی بے روزگار ہیںاور وہ ایماند اری سے کام کرتے ہیں اوروہ ٹرانسپورٹ کاروبار سے اپنے کنبے چلاتے ہیںاور انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ پولیس ان کے کاروبار میں دخل دیتی ہے پیٹتی ہے اور بد زبانی کرتی ہے۔ہر بار پولیس ہماری گاڑیوں کے سٹینڈ بدلتی ہے اور کئی بار ہمیں تھپڑمارتی ہے اور ہمیشہ ہمارے ساتھ غیر رسمی زبان کا استعمال کرتی ہے۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے آٹو اور میٹا ڈور کی طرح ہماری گاڑیوں کے لئے سٹینڈ فراہم کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے بس سٹینڈ کشتواڑ کے نزدیک گاڑیاں کوکھڑے کرنے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر اور پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تا ہم ایس ایچ او کشتواڑ سمیر جیلانی موقع پر پہنچ گئے اور انہیں یقین دلایا کہ وہ ٹریفک نظام کے انتظام کوبہتر بنانے کے لئے متعلقہ حکام کے ساتھ مسئلے کو اٹھائیں گے۔