پونچھ//دیوالی کے سلسلہ میں کئے جانے والے انتظامات کو لیکر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد ہارون ملک نے اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں ایک میٹنگ منعقد کی۔ اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع افسران کو دیوالی کے دوران تمام تر انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے محکمہ بجلی کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ بجلی کا معقول انتظام کریں جبکہ انہوں نے محکمہ صحت عامہ کے افسران کو پانی وافر مقدار میں لوگوں کو فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ محکمہ میونسپل کونسل کے سی ای او ارشاد حسین صوفی کوشہر میں خصوصی صفائی کروانے کی ہدایت دیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ دیوالی جو روشنی کا تہوار ہے،پر پورے شہر کوصاف و شفاف ہو نا چاہئے۔ انہوں نے ایس ایس پی پونچھ سردار جتندر سنگھ جو ہر کو حفاظتی انتظامات کے حوالے سے تمام تر انتظامات کرنے کو کہا جس کے بعد ایس ایس پی نے بھی تمام تر حفاظتی انتظامات کی یقین دہا نی کی۔ اس موقعہ پر اے سی ڈی بشارت حسین،اے سی آر پونچھ چوہدری محمد اشرف چوہان، سی ای او ر ارشاد حسین صوفی اور معززین شہر کی بڑی تعداد موجود تھی۔