سرینگر// عدالت عالیہ نے سروس معاملے میں عدالتی احکامات کی عمل آوری نہ کئے جانے پر تین آئی اے ایس افسران کو اگلی سماعت پر ازخود حاضر رہنے کا حکم دیا ہے ۔خضر محمد ڈار نامی ریٹائرڑ سرکاری ملازم نے عدالت عالیہ میں تین اعلی افسران کیخلاف عرضی دائر کی جس میں مذکورہ افسران پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 14مارچ 2014کو صادر کئے گئے عدالتی احکامات کی عمل آوری میںلیت ولعل اور غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔عدالت عالیہ نے توہین عدالت کے تحت دائر اس عرضی پر کارروائی کرتے ہوئے تین آئی اے ایس افسران کو اگلی سماعت پر ذاتی طور حاضر رہنے کا حکم دیا ۔جسٹس محمد یعقوب میر نے کہاکہ اس معاملے میں دو ہفتوں کے اندر تعمیلی رپورٹ پیش کی جائے بصورت دیگر متعلقہ افسران ذاتی طور عدالت حاضری یقینی بنائیں ۔ان افسران میں سابق ریوینیو سیکریٹری محمد افضل بٹ ،سابق فائنانشل کمشنر ریوینیو ارون کمار اور سابق ڈویژنل کمشنر شیلندر کمار شامل ہیں ۔