سرینگر//چچلورہ ٹنگمرگ میں نوجوانوںکی گرفتاریوں کیخلاف مردوزن نے احتجاجی مظاہرے کئے۔چچلورہ میں بدھواراور جمعرات کی شب ماگام پولیس نے علاقہ میں گھروں پر چھاپے مارے اور خورشید احمد گنائی ولد عبدالاحد،محمدایوب گنائی ولد غلام قادراورمدثر احمد گنائی ولد عبدالرشید کوگرفتار کرلیا۔ جمعرات کی دوپہر پولیس نے ماگام قصبہ میں دکاندار عبدالحمید وانی کو بھی گرفتار کیا۔نوجوانوںکی گرفتاریوں کیخلاف مردوزن چچلورہ ٹنگمرگ سڑک پر جمع ہوئے اور احتجاجی مظاہرے کئے۔مظاہرین کاالزام ہے کہ پولیس جان بوجھ کر حالات کو بگاڑنے پر تلی ہوئی ہے۔ مظاہرین نے گرفتار کئے گئے افراد کی فوری رہائی کی مانگ کی۔