جموں//ڈائریکٹرہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹرگرجیت سنگھ سودن نے بشناہ اورآرایس پورہ کے سرحدی علاقوں کادورہ کرکے طبی سہولیات کاجائز ہ لیا۔ اس دوران ڈائریکٹرہیلتھ سروسز نے ماہرین، ڈاکٹروں اور محکمہ کے عملے کے ساتھ میٹنگ منعقد کی اورانہیں فائرنگ کے نتیجے میں زخمیوں کو بہترطبی سہولیات دستیاب کرانے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر سی ایچ سی آرایس پورہ میں تعینات صحت ماہرین سے بات چیت کرتے ہوئے صحت صورتحال کی موجودہ صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزنے سی ایم اوجموں اورآرایس پورہ اوربشناہ کی مختلف بلاکوں کے بلاک میڈیکل افسران کو متحرک رہنے کی ہدایت دی۔افسران سے مزیدکہاگیاکہ وہ صحت اداروں میں ادویات کی وافرمقدار دستیاب رکھی جائے۔