کشتواڑ// پوری ریاست کی جامع مساجد میں آج جمعہ کے مقدس اجتماعات میں بھارتی فورس کی ظلم وزیادتیوں کے خلاف اورمسئلہ جموں وکشمیر کو حل کرنے پر زور دیا گیا ۔یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق کشتواڑ کی جامع مسجد میں لوگوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی مرکزی مجلس شوریٰ کے امیر وامام جامعہ مسجد فاروق احمد کچلو نے بھارتی فوج اورپولیس کے ظلم وجبر کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی اور پولیس اور سول انتظامیہ کے ذریعے رقص اور موسیقی کی مجالس کی سخت الفاظ میں مذمت کی امیر مجلس شوریٰ نے حکومت ہند کی سخت الفاظ میں مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ R.S.S.کی آشیرواد والی سرکار نے ریاست جموں وکشمیر میں منظم انداز سے مسلمانان ریاست کا قتل عام شروع کیا ہے تاکہ ریاستی عوامی اپنے مطالبہ آزادی سے دستبردار ہوجائیں مگر یہ اُن کی بھول ہے کہ ریاستی عوام مطالبہ حق خودارادیت سے دور ہوں گے بھارت اپنے تمام تر وسائل اور فوجی طاقت کو بروئے کار لاکہ بھی مطالبہ حق خود اِرادیت کی تحریک کو دبانہ سکھا بلکہ اس میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید شدت آرہی ہے اور عنقریب ہی بھارت کو کشمیر سے باہر نکالا جائے گا اور ریاستی عوام آزادی کی نعمت سے لطف اندوز ہوں گے۔ امام جامعہ مسجد نے اپنے خطاب میں ریاستی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ریاستی حکومت سکولوں کو کھولنے کی کوشش میں لگے ہیں دوسری طرف انہی سکولی بچوں کو انہیں رقص اور فحاشی کے پروگراموں کی طرف دھکیل کر اخلاقی تعلیم سے دور کررہی ہے ۔ جو کہ حکومت کی دو رُخی پالیسی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے حکومت کو ایسے عزائم سے بعض آنا چاہئے تاکہ سکولی بچوں کی اخلاقی اقدار متاثر نہ ہو۔ مجلس شورہ کے امام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خطہ چناب کی حریت قیادت اور معصوم انسانوں کو جیلوں سے رہاکرے جن میں ہمارے نوجوان اوربزرگ شامل ہیں خاص طورپر مولانا عبد القیوم متو۔ سیف الدین باغبان، بابر نہرو، رحمت اللہ وغیرہ شامل ہیں اور امام نے آزادی کے حق میں قرار داد منظور کی اور حریت کو خطہ چناب کے عوام کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور تمام تر مسائل کے لئے حریت لیڈران کو ہی اپنی تائید دی۔