اسلام آباد 28 اکتوبر [یو این آئی] ہند و پاک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے ہندستان کے ساتھ کاروبار کو معطل کرنے کا اشارہ دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر صورتحال میں جلد بہتری نہ آئی تو وہ ہندستان کے ساتھ تجارتی تعلق پر نظر ثانی کی جائے گی۔ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالر¶ف عالم کے حوالے سے ڈان نے خبر دی ہے کہ انہوں نے کراچی میں کہا ہے کہ پاکستان کو کسی قسم کی مجبوری لاحق نہیں کہ وہ موجودہ حالات میں ہندستان کے ساتھ کاروباری اور تجارتی تعلقات برقرار رکھے ۔ان کا کہنا تھا کہ پوری تاجر برادری کسی بھی قسم کا فیصلہ کرنے کے لیے متحد ہے اور خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال میں یہ ممکن نہیں ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارتی روابط کو برقرار رکھا جائے ۔ سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمبرکے پاس اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں رہ گیا کہ وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) اور ڈی 8 ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دے ۔یو این آئی