نگون، 28 اکتوبر (رائٹر) میانمار کے حکام نے ایک نامعلوم جہاز کے حادثہ کا شکار ہوکر سمندر میں گرنے کی رپورٹ کی انکوائری روک دی ہے ۔یہ اطلاع میانمار کے شہری ہوا بازی محکمہ کے ایک افسر نے دی۔افسر نے بتایا کہ ان کے محکمہ نے تفتیشی ٹیم کو اس علاقے میں بھیجا جہاں طیارے کے سمندر میں گرنے کی خبر دی گئی تھی لیکن ہوائی جہاز کے گر کر تباہ ہونے اور سمندر میں گرنے کا کوئی ثبوت نہیں ملے ۔شہری ہوابازی کے پاس اپنے فضائی علاقے سے کسی طیارے کے لاپتہ ہونے کی بھی کوئی رپورٹ نہیں ہے ۔رائٹر۔