حیدرآباد، 28 اکتوبر (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہا کہ معاشرے میں جرائم کی بدلتی ہوئی نوعیت کے پیش نظر ان پر لگام لگانے کے لئے اب تمام جدید تکنیک کا استعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔مسٹر جیٹلی نے حیدرآباد میں سردار ولبھ بھائی پٹیل قومی اکیڈمی میں انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے 'پاسنگ آٹ پریڈ' میں حکام سے خطاب کرتے ہوئے کہا، '' آج جرائم کی شکل چیلنج سے بھرپور ہے اور موجودہ معاشرے کے لئے دہشت گردی سب سے بڑی لعنت ہے ، ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں تمام جدید تکنیک کے استعمال کی ضرورت ہے ''۔ انہوں نے کہا کہ سائبر جرائم اور منشیات کے استعمال جیسے نئے جرم کے طریقے اپنایے جا رہے ہیں۔ ان تمام جرائم کے لئے تفصیلی فارنسک تجزیہ ضرورت ہے ۔وزیر خزانہ نے پاس آ¶ٹ ہونے والے افسران سے کہا کہ جرم کی نئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے خود کو تیار کریں۔ انہوں نے حکام سے کہا کہ وہ اپنے کام کے دوران نرمی، حساس اور عزم کے ساتھ توجہ رکھیں۔ لوگوں کی خدمت کرتے وقت ہمیشہ اس کی معتبریت قائم رکھنا چاہئے ۔اس سے پہلے مسٹر جیٹلی نے تربیت پانے والے آئی پی ایس افسران کی 'پاسنگ آ¶ٹ پریڈ' کی سلامی لی۔ انہوں نے باصلاحیت حکام کو میڈل اور انعام پیش کئے ۔ وزیر خزانہ نے پاسنگ آ¶ٹ پریڈ میں شامل ہونے سے پہلے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا۔یو این آئی