سرینگر// لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کوجمعہ کی صبح ایک بار پھر سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا ۔ انہیں22 اکتوبر کے روز صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا تھا کیونکہ ان کی دائیں بازو میں انفکشن اور سوجن پیدا ہوئی تھی جس کی وجہ سے سخت درد اور بخار میں مبتلا رہے تھے۔ڈاکٹر وںنے انہیں ہسپتال سے فارغ کرتے ہوئے حکام کو بتایا کہ ان کے ضروری طبی تشخیص وغیرہ کے سلسلے میں انہیںضابطے کے مطابق ہسپتال لایا جانا چاہئے۔ واضح رہے ملک کو8جولائی کی شام کو حالت علالت میں گرفتار کیا گیا تھا ۔انہیں 30جولائی کو سینٹرل جیل منتقل کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں جے آئی سی ہمہامہ اور بعد میں پھر سینٹرل جیل میں بند رکھا گیا۔