مظفر آباد// حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل چیئرمین سید صلاح الدین کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو نذر آتش کرنے میں بھارتی ایجنسیاں اور ان کے آلہ کار ملوث ہیں اورایسے عناصر بچ نہیں پائیں گے ۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے میڈیا کے نام جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی تاریخ ساز جدوجہد کو ایک غلط رنگ دینے ، موجودہ کشمیری نسل کو تعلیم سے بیگا نہ کرنے اور جموں و کشمیر کو معاشی بد حالی کا شکار کرنے کیلئے بھارتی ایجنسیاں اور ان کے آلہ کار ایک تیر سے تین شکار کرنے کے مصداق تعلیمی اداروں کو نذر آتش کرنے کا گھنا ونا اور مکروہ کھیل ،کھیل رہے ہیں ۔حزب سربراہ نے حریت پسند عوام سے اپیل کی وہ خود تمام سکولوں بشمول پرائیویٹ سکولوں کی حفاظت کا بیڑا اٹھائیں اور ایسے عناصر کو بے نقاب کرنے میں تعاون کریں جبکہ ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا نے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔