نئی دہلی// مرکزی وزارت خزانہ نے سیلاب2014میں تباہ ہوئے بنیادی ڈھانچے کی سر نو تعمیر کیلئے 1093.34کروڑ روپے پہلی قسط کے بطور ریاست جموں وکشمیر کیلئے واگذار کئے ہیں ۔تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی سر نو تعمیر کے دائرے میں سرکاری عمارتیں ،سکول ،کالج ،اسپتال ،بس اسٹینڈ اور دیگر اہم عوامی بنیادی ڈھانچے شامل ہیں ۔یہ رقومات وزیراعظم سر نو تعمیر منصوبہ ،جس کا اعلان نریندر مودی نے 7نومبر2015کو کیا تھا،کے تحت واگذار کی گئی ہے ۔اسی طرح 2000کروڑ روپے بھی اسی مد میں نیادی ڈھانچے کی بحالی کیلئے واگذار کئے گئے ہیں ۔مرکزی حکومت کی جانب سے سیلاب2014کے دوران تباہ ہوئے باغبانی شعبے کی بحالی اور باغبانی شعبہ کے ترقی مشن کے تحت یک وقتی راحت دینے کو منظوری دی ہے۔اس مد کے تحت 500کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں ۔اس سے قبل وزیرا عظم خصوصی امداد کے تحت 2015-16کے دوران 1194.85کروڑ واگذار کئے جاچکے ہیں جبکہ 800کروڑ متاثرہ تاجروں کیلئے سودی راحت کے تحت 24اپریل2016کوفراہم کئے گئے ہیں ۔