سرینگر//جمعیت اہلحدیث صدر مولانا غلام محمد بٹ المدنی نے سعودی حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عبدالطیف الکندی کو ایوارڈسے نوازنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر الکندی کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالطیف الکندی عالم ہونے کے ساتھ ساتھ تحریر و تقریر کے مرد میدان بھی ہیں۔صدر جمعیت نے کہا کہ یہ ایواڈ نہ صرف ڈاکٹر موصوف کیلئے بلکہ سبھی اسلامیانِ ریاست کیلئے ایک بڑے اعزاز کی حیثیت رکھتا ہے۔