مہور//مہور میں رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس کی قیادت ضلع ریاسی کے فورم صدر بہادر سنگھ رسیال اور زونل صدر محمد فاروق ملک نے کی۔ اس میٹنگ میں ان کے علاوہ ضلع ریاسی کی فورم کے چیئر مین بھارت سنگھ ناگ، چیف آرگنائزر ضلع ریاسی پرویز احمد ملک، ترجمان اعلی ضلع ریاسی اعجاز احمد رضوی، زونل صدر ارناس راجیش ٹھاکر، خزانچی زون چنکاہ کرنیل سنگھ اور کورس کواڈینیٹر رادھا شام بھی مہمان خصوصی تھے۔ متعدد اساتذہ نے میٹنگ سے خطاب کیا اور تنخواہوں کے بقایاجات اور این پی ایس کی غیرموثر عمل آوری پر سخت برہمی اور غم و غصہ کا اظہار کیا۔ میٹنگ میں خطاب کرنے والوں میں ضلع صدر بہادر سنگھ رسیال، ضلع چئرمین بھارت سنگھ ناگ،ترجمان اعلی ضلع ریاسی اعجاز احمد رضوی،چیف آرگنائزر ضلع ریاسی پرویز احمد ملک،زونل صدر ارناس راجیش ٹھاکر، زونل صدر مہور محمد فاروق ملک،جنرل سیکریٹری محمد فاروق جملانوی کے علاوہ زونل آرگنائزر مہور جمال الدین،زونل چیئرمین مہور محی الدین، نائب صدر زون مہور شبیر احمد خاکی، وائس زونل چیئرمین حلیم شاہ، چیف خزانچی زون مہور نزیر احمد نائک، اکائونٹینٹ زون مہور مشتاق احمد منصب، ترجمان اعلیٰ زون مہور طالب حسین طالب،کوآڈینیٹر زون مہور عبدالقیوم گلابگڑھی، کنوینیر زون مہور پرویز احمد انقلابی، وائس کنوینیر مہور علی محمد گلابگڑھی،جاوید اقبال بالی، سجاد احمد بالی، منظور احمد اور درجنوں اساتذہ نے خطاب کیا اور رہبر تعلیم اساتذہ کو درپیش مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور ان کے حل کے لئے سرکار سے مطالبہ کیا۔ اس موقعہ پر محمد فاروق جملانوی،محمد اسلم دھکڑھ،محمد حلیم شاہ، محمد اشرف اور طالب حسین طالب نے فاروق احمد تانترے کی زیر قیادت جموں و کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم میں شمولیت کی اور فورم میں ان کا زوردار خیرمقدم کیا گیا۔